1 دسمبر 2010 - 20:30

ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور کے زیر اہتمام لبیک یا حسین (ع) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

ابنا: محرم الحرام کے انتظامات اور تحفظ عزاداری کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں عزاداری کونسلیں فعال کردار کریں گی۔موجودہ دور کا تقاضا ہے کہ محرم میں مراسم عزاداری کو مزید باوقار بنایا جائے۔ علامہ عبدالخالق اسدیمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے زیر اہتمام لبیک یا حسین (ع) کانفرنس کا انعقاد قومی مرکز شاہ جمال میں ہوا۔ کانفرنس صبح آٹھ بجے سے لیکر چار بجے شام تک جاری رہی۔پروگرام کی دو نشستیں ہوئیں۔ پہلی نشست میں ذاکرین کرام ،بانیان مجالس،تعزیہ داران اور ماتمی سنگتوں کے نمائندہ افراد نے خطاب کیے۔ جبکہ دوسری نشست میں علامہ حسنین عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑنی چاہے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال کامرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں پیغام محرم کے تقاضوں کو سمجھنا ہو گا۔اور آنے والی نسلوں تک احسن انداز میں پہنچانا ہو گا۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی مسﺅل تربیت علامہ ابوذر مہدوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرماےا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عزاداروں اور عزاداری کے خلاف سازشیں چھوڑ دے ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ ہمیں گھر میں عزاداری کے لیے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ممتاز سیاسی و قومی راہنما حیدر علی مرزا نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم ڈبلیو ایم نے قوم کی قیادت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اسکو تمام قومی معاملات میں قوم کی راہنمائی کرنی چاہیے۔اور عزاداری پر کوئی قدغن لگے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔صوبائی سکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خطاب میں کہا کہ اس پر آشوب دور میں تحفظ عزاداری کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان عمل میں اترنا ہو گا۔محرم الحرام کو باوقار طریقے سے منانا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے تمام اضلاع میں عزاداری کونسلیں بنا دی گی ہیں اور وہ ایمانی قوت اور جذبہءایثار سے سرشار ہو کر میدان عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے سرگرم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے تمام سرکاری و غیر سرکاری قوتوں کو خبردار کیا کہ ہم جھکنے والوں میں سے نہیں ہیں۔پروگرام کا اختتام مندرجہ ذیل قراردادوں کے ساتھ ہوا:۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دیکر کیفر کردار تک پہنچاےا جائے۔۔ پاکستان میں امریکی اور سعودی مداخلت ملکی سالمیت کے خطرہ ہے اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سعودی سفارتکاروں کی مجرمانہ نقل و حرکت اور ناپسندیدہ سر گرمیوں پر پابندی لگائی جائے۔۔ ہم امام زمانہ(ع) کے حضور یہ عہد کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہدا (ع) کو محدود کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک حق کا دفاع کریں گے۔۔ ہم میڈیا پر سازشی عناصر کی طرف سے عزاداری کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔

........

/110